: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جاپان،29اپریل(ایجنسی) جاپانی اخبار نکائی (Nikkei) نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کی سمٹ میں شرکت کرنے کے بعد ہیروشیما بھی جائیں گے۔ جی سیون سمٹ اگلے مہینے کی چھبیس اور ستائیس تاریخ کو منعقد کی جائے گی۔ اس سربراہ اجلاس کے آخری
روز ستائیس مئی کو اوباما کے ہیروشیما جانے کے سلسلے میں ٹوکیو اور واشنگٹن حکام کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر کے ہیروشیما جانے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران جی سیون کے وزرائے خاجہ کے اجلاس میں شریک امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی ہیروشیما کا دورہ کیا تھا۔